- الإعلانات -

فائزر کورونا ویکسین کون لگواسکتا ہے؟ این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کردیں

امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے اپنی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد فائزر ویکسین لگواسکتے ہیں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی ویکسین لگواسکتی ہیں، دل، گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو بھی فائزر ویکسین لگائی جا سکتی ہے ۔

گائیڈ لائنز کے مطابق قوت مدافعت میں کمی کے حامل افراد بھی فائزر ویکسین لگواسکتے ہیں، شدید الرجی اور بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔