- الإعلانات -

دیگر ممالک میں منظورشدہ ویکسین لگانےکیلیے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کا احتجاج

بیرون ملک اسٹڈی اور ورک ویزہ پر جانے والے افراد نے ماس ویکسینیشن سینٹر اسلام آباد کے باہر احتجاج کیا اور حکومت سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ورک پرمٹ اور اسٹڈی ویزہ پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی کورونا ویکسین کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ایسی ویکسین کا بھی انتظام کرتے جسے سعودی عرب ،برطانیہ اور یورپ تسلیم کرے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ممالک نے فائزر ، ایسٹرا زینیکا اور موڈرنا کو لسٹ میں رکھا ہے جب کہ پاکستان میں ان میں سے صرف ایسٹرا زینیکا ہی دستیاب ہے لیکن وہ بھی 40 سال سے اوپر کے افراد کو لگ رہی ہے۔