- الإعلانات -

ملک میں کورونا کے 50 فیصدکیسز بھارتی قسم کے ہونےکا انکشاف

پاکستان میں کورونا وائرس کے 50 فیصد کیسز بھارتی قسم ڈیلٹا کے ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا کےرپورٹ کیسز میں 50 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے ہیں، پاکستان میں جو ویکسینز لگائی جارہی ہیں وہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر ہیں۔ ڈاکٹر نوشین کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی ویکسین 100 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے مؤثر نہیں ہے، ویکسین لگنے کے بعد اگر کورونا ہوجائے تو وہ زیادہ متاثر نہیں کرتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویریئنٹ کے 35 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں، لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں