- الإعلانات -

عوام کے لیے خوشخبری، روسی ساختہ ویکسین اسپوٹنک اب مفت لگائی جائے گی

لاہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ روسی ساختہ ویکسین ایکسپو سینٹر میں مفت کھول دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مؤثر ترین روسی ویکسین اسپوتنک وی اب عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔ لاہور کے ایکسپو ‏سینٹر میں شہری روسی ویکسین بغیر کسی چارجز اور فیس کے لگوا سکتے ہیں۔اس سے پہلے سپوٹنک ویکسین 12 ہزار روپےمیں لگوائی جاتی رہی ہے۔ روسی ساختہ ویکسین پہلے صرف پرائیویٹ ‏اداروں سے لگوائی جا رہی تھی۔

روسی ساختہ ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد لگے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے جس کے تحت اموات اور نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم اب اس میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 66 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 4 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 56 ہزار 778 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 778 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے