- الإعلانات -

کانگو میں زرد بخار سے 85 افراد ہلاک،ویکسی نیشن مہم شروع

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں زرد بخار کی متعدی بیماری کی وجہ سے 85 افراد کی ہلاکت کے بعد ویکسی نیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ملکی سطح پر اس مہم کے دوران ملک کے تین صوبوں میں 12 ملین افراد کو ویکسین دی جائے گی۔ حکام کے مطابق جنوری سے اب تک دارالحکومت کنشاسا، کانگو سینٹرل اور کوانگو میں اس بخار کے 1866 کیسسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 85 افراد ہلاک ہوئے۔ کانگو میں تقریبا دو ملین افراد کو پہلے ہی ویکسین دی جا چکی ہے