- الإعلانات -

منرل واٹر کے 13 مختلف برانڈز مضرصحت قرار

منرل واٹر صحت کے لیے انتہائی مفید ہے لیکن منرل واٹر پینے والے ہو جائیں ہوشیار کیونکہ بازار میں فروخت کیے جانے والے منرل واٹر کے 13 مختلف برانڈز انتہائی مضرصحت ہیںجن کے استعمال سے جگر اور دل کا عارضہ ہو سکتا ہے ۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ فار واٹر ریسورسز کےعوامی آگاہی کے لیے جاری اعلامیے کے مطابق ایکوا پلس ، نیو نیشن ، اوسم، ویل کیئر،الحبیب، نعمت ، رائیل بلیو سمیت منرل واٹر کے نام پر فروخت کئے جانے والے 13مختلف برانڈز مضر صحت ہیں جن کے استعمال سے دل ، جگر ، معدہ اور گردے بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں ۔ مضر صحت پانی کے برانڈز میں کیمیکلز انسانی فضلہ اور کارخانوں سے نکلنے والے کیمیکل موجود پائے گئے ہیں ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن کے مطابق دنیا بھر میں 30 فیصد سے زائد اموات آلودہ پانی کے استعمال سے واقع ہوتی ہیں ۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے منرل واٹر کے برانڈز کو مانیٹر کر کے اس کے نتائج سہ ماہی بنیادوں پر عوام تک پہنچانے کا حکم جاری کر رکھا ہے