- الإعلانات -

اومیکرون کا خطرہ ، پنجاب میں ویکسی نیشن مہم ‘ریچ ایوری ڈور’ کے آغاز کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومیکرون کے خطرہ کے پیش نظر آج سے 12روزہ ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مہم میں ایک کروڑ 30لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں نمایاں کارکردگی پر افسروں اور عملے کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج سے ریچ ایوری ڈور مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 2کروڑسےزائدشہریو ں کوویکسین لگائی جائےگی اور دوسرامرحلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اومی کرون نامی وائرس دنیابھرکےلئے خطرہ بن کرسامنےآیاہے، وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین ہی موثرذریعہ ہے