- الإعلانات -

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے شہباز شریف کو خط لکھ کر کورونا میں مبتلا ہونے پر اظہار ہمدردی کیا۔

خط میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں وہ چین کی طرف سے مسلم لیگ ن کی ہر ممکنہ مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ آپ کی جلد صحت یابی کے مطمنی ہیں۔ کورونا وبا کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ  ن شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جس سے دونوں کے درمیان اور بھی زیادہ قربت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 خط میں لکھا گیا کہ دعا ہے کہ پاکستان اس وائرس کو جلد شکست دے۔ کورونا کے پس منظر میں ہم دونوں جماعتوں کے درمیان مزید رابطوں اور تبادلوں پر آمادہ ہیں تاکہ عوام کے مفاد میں ہمارے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں سے ہم کنار ہوں۔ کمیونسٹ پارٹی کے خط میں شہباز شریف کے لئے پرتپاک جذبات کا اظہار کیا گیا۔