- الإعلانات -

کینڈیز کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟

ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ میٹھی ٹافیز، چاکلیٹ وغیرہ کھانا ہماری صحت اور دانتوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ مائیں خاص طور پر اپنے بچوں کی تمام بیماریوں کی جڑ ان کینڈیز کو سمجھتی ہیں۔ لیکن سائنس میں روز افزوں ترقی اور نئی نئی تحقیقات نے ثابت کیا کہ ان کینڈیز کا مخصوص وقت اور مقدار میں استعمال فائدہ بھی پہنچا سکتا ہے۔ آئیے دیکھیں وہ فوائد کیا ہیں۔

چینی:

مطالعہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جب خون میں شوگر کی مقدار کم ہوجاتی ہے تو انسان کو کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے اور اسے اپنے افعال سر انجام دینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ کو اپنے کام میں یکسو ہونے میں ناکامی ہو رہی ہو یا سستی محسوس ہو رہی تو کوئی میٹھی چیز کھالیں۔ یہ فوراً آپ کو فائدہ دے گی۔

چیونگم:

چیونگم دماغی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اگر آپ شدید دباؤ میں کوئی کام انجام دے رہے ہیں تو کام کے دوران چیونگم چبائیں۔ یہ جادوئی اثر دے گی۔