- الإعلانات -

کورونا مریضوں میں اضافہ ہوا، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بتایا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں مریضوں کی شرح میں اضافے پر ٹیسٹنگ بڑھا رہے ہیں۔

عبد القادر پٹیل نے دعوی کیا کہ اس وقت کورونا سے اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے، اور ہلاکتیں کم ہو رہی ہیں، بوسٹر مہم 10لاکھ  تک  لے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صوبو ں سے رابطے میں ہیں، جس کے لیے اجلاس  ہورہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اسپتالوں میں کورونا  کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نےعوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، صوبائی حکومتوں سے بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔