- الإعلانات -

لمپی اسکن وائرس نے پنجاب میں بھی پنجے گاڑ لیے

لمپی اسکن وائرس نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی  پنجے گاڑ لیے، بروقت ویکسینیشن نہ ہونے سے سینکڑوں جانور مہلک وائرس کا شکار ہو چکے۔

پنجاب کے شہر پاکپتن میں خاص طور پر بروقت ویکسینیشن نہ ہونے سے متاثرہ جانور دم توڑنے لگے ہیں، کروڑوں روپے مالیت کے جانوروں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، جس کے باعث بیوپاری حضرات بہت پریشان ہیں۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ویکسین مہنگی ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ وہ جانوروں کی ویکسینیشن کا اہتمام کرائے۔