- الإعلانات -

کمشنر راولپنڈی نور الامین کیجانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی پلان نافذ

راولپنڈی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شدید بارشوں کے باعث راولپنڈی میں ڈینگی کا خطرہ منڈلانےلگاکمشنر راولپنڈی نور الامین کیجانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی پلان نافذڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ صحت کے عہدیداران کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہےانتظامیہ کوانسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں کے کام کو چیک کرنے اور سرویلنس کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کمشنر راولپنڈی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور یونین کونسل سیکریٹریز ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروا نے کی ھدایت کی ہے انھوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل عمارات اور پراپرٹی کو فوری سیل کیا جائےکباڑ خانوں ،ٹائر شاپس اور جوہڑوں میں خصوصی سکریننگ کی جائے۔ ڈینگی مہم کیلئے ضلعی محکمے خصوصی سکواڈ ز کے ذریعے گھر گھر سرویلینس کو یقینی بنائیں شدید بارشوں کے باعث ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں