- الإعلانات -

ڈاکٹر انصر اسحاق کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کا سی ای او تعینات کردیا گیا

راولپینڈی۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں سرکاری افسران کے تبادلے جاری ہیں اسی حوالے سے محکمہ صحت پنجاب میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈاکٹر انصر اسحاق کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کا سی ای او تعینات کردیا گیا ہے انھوں نے فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے وہ اس سے قبل ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے