- الإعلانات -

ڈینگی سےنمٹنےکیلئےپلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی سےکہاہےکہ لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

ان کاکہناتھاکہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں،اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائےاورگزشتہ برسوں کی طرح جذبےاور محنت سےکام کیاجائے۔

شہباز شریف نےکہاکہ پلان پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔