- الإعلانات -

مٹھی میں 11مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

تھر کے صحرا میں ڈینگی کے مرض میں تیزی آگئی،چھاچھروکے بعد مٹھی میں بھی 11مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔

چھاچھرو کے بعد مٹھی تحصیل کے دیہات میںبھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سول اسپتال مٹھی میں ڈینگی کے 11مریضوں کو لایا گیا جبکہ آج لائے جانے والے مریضوں کی تعداد 3ہے جنہیں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ۔

چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں بھی مزید 2 مریض لائے گئے جنہیں ڈینگی کی تصدیق ہو ئی ،جس کے بعد تھر پارکر کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 27دنوں میں لائے جانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد63ہو گئی ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسپرے کرایا جا رہا ہے۔