- الإعلانات -

کراچی میں نیگلیریا سے خاتون جاں بحق

کراچی میں نیگلیریا سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد صوبے میں نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نیگلیریا سے جاں بحق متاثرہ خاتون گلستان جوہر کی رہائشی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 33 سالہ ثروت آصف کئی روز سے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، متاثرہ خاتون میں نیگلیریا کی تصدیق کے بعد خاتون کا علاج جاری تھا۔

صوبے بھر میں نیگلیریا سے متاثرہ 3 افراد اب تک موت کا شکار ہوچکے ہیں۔