- الإعلانات -

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز،پنجاب، او پی ڈیز بند

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ملتان کے نشتر اسپتال میں بھی وائی ڈی اے کی جزوی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں علاج کر نے سے انکار کر دیا۔ او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سےمریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لاہور کےسروسزاسپتال میں مبینہ طورپرعلاج نہ ہونےسے ایک مریض کاانتقال ہو گیا جس کے بعدمریض کےورثاء نے ڈاکٹرز کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔