- الإعلانات -

دبلے پتلے جسم کو صحت مند بنائیں

بعض لوگ جو دبلے پتلے اور کمزور ہوتے ہیں صحت مند ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ رات کو سوتے وقت ایک چمچ تل ایک چمچ خشخاش اور سات عدد بادام چینی ملے دودھ کے ساتھ کھائیں تین ہفتوں کے استعمال سے وزن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور صحت بہت اچھی ہوجائے گی دبلے لوگوں کو چاہیے کہ ایک عدد میٹھا سیب رات کو چاقو سے چھیل کر قاشیں بنا کر چینی یا شیشے کے پلیٹ میں رکھ کر تمام رات باہر ایسی جگہ رکھیں جہاں چاند کی روشنی اور شبنم پڑتی رہے صبح نہار منہ ہاتھ دھونے کے بعد یہ قاشیں کھالیں چند دنوں بعد جسم میں موٹائی پیدا ہوجائے گی اور چہرے پر تازگی وچمک پید اہوگی ایک ماہ بلا ناغہ استعمال کریں تو بہتر ہے ۔