- الإعلانات -

سست ملازمین کے فوائد ماہرین نے بتا دیئے.

لندن : ہرادارے میں کچھ نہ کچھ سست ملازم ہوتے ہیں جن سے باقی ملازم بھی نالاں ہوتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ سست ملازم ہی کمپنی کے لئے سب سے زیادہ مفید ہوتے ہیں کہ ان کے پاس مشکل سے مشکل کام کرنے کا بھی بہترین طریقہ موجود ہوتا ہے۔سستی کے کچھ فوائد بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں ۔ جب وہ فارغ بیٹھے ہوں وہ فارغ اس لئے بیٹھتے ہیں کہ وہ کام کرنے کا کوئی شارٹ کٹ ڈھونڈ چکے ہوتے ہیں جس سے کمپنی کا بہت وقت بچ جاتا ہے۔بس اب کرنا یہ ہے کہ ان کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی افراد کو بھی بتایا جائے۔ جب وہ بور ہوں اگر وہ بوریت کا شکار ہوں تو جان لیں کہ وہ کسی گہری سوچ میں ہے لہٰذا انہیں ایسا کام دیں کہ نہ صرف ان کی بوریت دور ہوجائے بلکہ کمپنی کو بھی فائدہ ہوجائے۔ جب وہ مزید سست نظر آئیں ایسی صورت میں انہیں مزید ایسے کام دیں جن میں مزہ ہو، جن کو کرنے سے انہیں کسی مہم کا حصہ بننا پڑے۔یقین جانئے کہ اس طرح انہیں کام کا بہت مزہ آئے گا۔ جب وہ دن میں کچھ نہ کریں تو ان کے لئے ایسے کام ڈھونڈیں جن سے انہیں احساس ہو کہ وہ کمپنی کا اہم حصہ ہیں اور ان کے کام سے کمپنی کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ ایک بات دھیان میں رکھیں کہ یہاں ہم ایسے ملازمین کی بات کررہے ہیں جو بہت اھا کام کرسکتے ہیں لیکن اپنی سست طبیعت کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے۔ایسے ملازمین جن کی کارکردگی باوجود کوشش کے بہتر نہ ہورہی ہو ان کے لئے یہ نسخے کام نہیں کریں گے۔