- الإعلانات -

فیصل آباد: چکن پاکس کےمریضوں میں اضافہ

اسپتال ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران مزید 6 مریض الائیڈ اسپتال لائے گئے ہیں۔رواں سال الائیڈ اسپتال میں 96 اور سول اسپتال میں 4 مریض لائے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چکن پاکس کے 100 مریضوں میں سے 16 دوران علاج انتقال کرگئے ۔

فوکل پرسن ڈاکٹر معصومہ کے مطابق الائیڈ اسپتال میں اس وقت 4 مریض زیر علاج ہیں۔