- الإعلانات -

سگریٹ نوشی کا ایک اور نقصان.

نیویارک: اکثر لوگ وزن میں کمی ہونے کوجواز بناکر سگریٹ نوشی نہیں چھوڑتے لیکن اب سائنسدانوں نے اس جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ امریکی ریاست اوریگان کے تحقیقی سینٹر میں ماہرین نے 400خواتین کا دو سال تک مطالعہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین سگریٹ نوشی کرتی تھیں ان کا وزن سگریٹ نہ پینے والی خواتین سے تین گنا زیادہ بڑھا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سگریٹ پنے والی خواتین کے وزن میں اوسطاً2.9کلوگرام اور سگریٹ نہ پینے والی خواتین کے وزن میں 0.9کلوگرام اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشوں کے بہانوں کی قلعی کھول دی ہے اور اب آپ انہیں بآسانی یہ چیلنج دے سکتے ہیں کہ وہ صرف بہانہ بناتے ہیں۔