- الإعلانات -

فیصل آباد:چکن پاکس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا

سمندری کے رہائشی نصیر احمد کو 4 مئی کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا جو آج دوران علاج دم توڑ گیا۔

رواں سال چکن پاکس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے، جن میں 8 کا تعلق فیصل آباد جبکہ11 کا تعلق دیگر اضلاع سے تھا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، الائیڈ اسپتال میں آج مزید دو مریض لائے گئے ، جس کے بعد رواں سال کے دوران چکن پاکس کے 489 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔