- الإعلانات -

ناریل کے پانی کے فوائد

روزانہ ناریل کا پانی پینے سے نہ صرف آپ خوبصورت نظر آئیں گے بلکہ یہ چاک چوبند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ناریل کے پانی سے متعلق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے اور ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں یہی نہیں ناریل کا پانی بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناریل کا پانی وزن کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے موزوں ہے اکثر ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو ناریل کا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو قبض کی صورت میں حاملہ خواتین کیلئے مفید ثابت ہوتاہے باریل کے پانی میں پوٹاشیم اور میگنیشم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے استعمال سے انسان کے پیشاب کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور خاص طور پر گردوں کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے ۔