- الإعلانات -

وزن کی زیادتی کے مسائل سے دوچار افراد اب پریشان ہونا بھول جائیں

وزن کی زیادتی کے مسائل سے دوچار افراد اب پریشان ہونا بھول جائیں۔محققین نے اپنی طویل تحقیق کے بعد وزن کم کرنے آسان طریقے دریافت کر لیے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ تین وقت کا کھانا کھانے سے پہلے صرف 500ملی لیٹر پانی کا استعمال کریں تو آپ دنوں واضح فرق محسوس کریں گے۔برمنگھم یونیورسٹی کی لیکچرار ہیلن بریٹی کا کہنا ہے کہ کھانا کم کرنے کی بجائے اگرتین وقت کھانا کھانے سے پہلے خالی پیٹ پانی پیا جائے تو وزن میں آسانی سے کمی کی جا سکتی ہے۔محققین نے اپنی ریسرچ کے دوران 84بالغ افراد کا 12ہفتے تک مشاہدہ کیا۔انھوں نے 41افراد کوکم کھانے اور 43افراد کو کھانے سے فوراً پہلے 500ملی لیٹر پانی پینے کے لئے دیا۔ بعد ازاں 12ہفتے کا عرصہ گزرنے پر دونوں گروپوں کے وزن میں واضح فرق پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے نتیجے میں واضح ہوا کہ جو افراد دن میںتین دفعہ کھانے سے پہلے پانی پیتے رہے ہیں ان کے وزن میں 12ہفتے کے عرصے کے دوران 4.3کلو گرام تک کمی واقع ہوئی۔اس کے برعکس کم کھانا کھانے والے افراد کے وزن میں صرف 0.8کلو گرام تک کمی واقع ہو سکی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا زیادہ استعمال صحت اور خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لئے بھی اہم جز ہے۔ –