- الإعلانات -

ذہنی دباو آپ کو جلد کے امراض میں مبتلا کرسکتاہے

کیا آپ کو معلوم ہے ذہنی دباو آپ کو جلد کے امراض میں مبتلا کرسکتاہے۔ایکٹا ڈرماٹو وینیسیولوجیکاجریدے کے مطابق جدید تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ذہنی دباو اور جلدی امراض کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔امریکی ریاست پھلاڈلفلا کی ٹمپل یونیورسٹی کے محقق گل یوسو پووچ کاکہناہے کہ نفسیاتی تناو کھجلی ،بالوں کا گرنا ،ناخنوں کا کھردرا ہونا ،جلد کے مساموں سے پانی جیسا سیال باہر نکلنا ،کھردری جلد ،ناخنوں کاچبانا جیسے امراض کا باعث بنتاہے۔محققین نے مطالعے کیلئے انڈر گریجویٹ عمر کے 400مریضوں کا انتخاب کیا جن کو کم ، درمیانہ اور زیادہ دباو والے تین گروپوں میں تقسیم کیاگیا۔ان میں زیادہ دباو والے مریضوں کومذکورہ امراض میں مبتلا پایاگیا۔