- الإعلانات -

اگر ناخن کی ساخت ایسی ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں

اگر تو آپ کے ناخن کبھی اوپر موجود کی تصویر کی طرح عجیب ساخت کے ہوگئے ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

درحقیقت یہ پھیپھڑوں کے جان لیوا کینسر کی ایک ایسی علامت ہوسکتی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہوتا ہے۔

برطانوی شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی 53 سالہ جین ولیمز ٹیلر کے فیس بک پر یہ تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ناخنوں کو ‘بدصورت’ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اس کا حل پوچھا۔

اس وقت انہیں خیال بھی نہیں تھا کہ کہ یہ کسی سنگین مسئلے کی نشانی ہوسکتی ہے کیونکہ ان کی ماں کے ناخن بھی اس سے ملتے جلتے تھے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مگر ان کے ایک دوست نے فوری زور دیا کہ وہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اس کے بعد جب جین نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو 2 ہفتے میں مختلف ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ انہیں پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہوچکا ہے مگر خوش قسمتی سے یہ ابھی اسٹیج ون مرحلے پر تھا۔

جلد تشخیص کی بدولت خاتون کی زندگی بچنے کے امکانات 70 فیصد تھے تاہم اس تشخیص نے انہیں شاک کردیا جن کی ماں کو بھی اس کینسر کا سامنا ہوا تھا۔

اور اب ان پر انکشاف ہوا کہ یہ ناخن درحقیقت خاندانی ورثہ نہیں بلکہ اس جان لیوا مرض کی علامت ہے۔

انہوں نے دیگر افراد میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے فیس بک کا سہارا لیا۔