- الإعلانات -

صوبہ بھر میں 550 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے چلانے کی منظوری

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں نئے 550 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے چلانے کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت صحت حکومت پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسر کے مطابق حکومت پنجاب نے فیز I کے تحت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں 150 بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے چلانے کا تجربہ کیا تھا تاہم کامیاب تجربے کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے اضلاع اور تحصیلوں میں  550 بنیادی مراکز کو 24 گھنٹے چلانے کی منظوری دیدی ہے۔ بنیادی مراکز صحت کو 24 گھنٹے چلانے کا تجربہ کیا تھا تاہم کامیاب تجربے کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے اضلاع اور تحصیلوں میں نئے کے تحت 550 بنیادی مراکز کو 24 گھنٹے چلانے کی منظوری دیدی ہے۔