- الإعلانات -

دماغی صحت کیلئے ایک آسان نسخہ

کنساس: امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ انسان کی دماغی صحت کیلئے دودھ پینا انتہائی ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ بات کنساس میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تحقیقی اجلاس میں بتائی گئی۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ نئی تحقیق کے مطابق دودھ کے استعمال سے انسانی دماغ میں پیدا ہونے والے طاقت ور ترین اینٹی اکسیڈنٹ کی قدرتی پیداوار کے درمیان تعلق ظاہر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کا یومیہ استعمال انسانی دماغ کے خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دماغ پر دودھ کے استعمال کے اثرات کا تعین کرنے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔