- الإعلانات -

ایک صدی قبل طرزِ تدریس ظاہر کرنے والے بلیک بورڈ دریافت

اوکلاہاما: امریکا میں تزئین و آرائش کے دوران ایک اسکول سے ایسے بلیک بورڈ ملے ہیں جن پر آخری اسباق تحریر ہیں اور یوں لگتا ہے کہ تدریس کا یہ عمل وقت میں منجمد ہوکر رہ گیا ہے۔

سال 2015ء اور 2016ء میں اسکول کی مرمت اور تزئین کا کام شروع ہوا تو مزدوروں نے دیکھا کہ ہر کمرے میں بلیک بورڈ پر کچھ نہ کچھ لکھا موجود ہے جو اس زمانے کے طریقہ تعلیم کی خبر دیتا ہے۔ خیال ہے کہ یہ بلیک بورڈ 1917ء میں لکھے گئے تھے۔ اس طرح انہیں مجموعی طور پر ایک صدی سے زائد وقت گزرچکا ہے۔

اس وقت اسکول کے پرنسپل شیری کشور تھے جو تاریخ سے خصوصی رغبت رکھتے تھے۔ بلیک بورڈ پر ریاضیاتی ضرب یعنی ملٹی پلی کیشن کا ایک پہیہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ شہریات پڑھانے کا کورس اور موسیقی کے اسباق بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ عین اسی سال امریکا میں جیز موسیقی کے ریکارڈ فروخت ہونا شروع ہوئے تھے۔

اسکول انتظامیہ ان پرانے تختہ سیاہ کو ہٹاکر یہاں وائٹ یا اسمارٹ بورڈ لگانا چاہتی ہے لیکن اب ان بلیک بورڈ کو خاص طور پر محفوظ بنایا جائے گا کیونکہ ان کی تاریخی اہمیت ہے۔