- الإعلانات -

عدالت کا شہبازشریف کو بیوی کا ماہانہ خرچہ 10ہزار روپے ادا کرنے کا حکم آگیا

 فیملی کورٹ نے شہبازشریف نامی شخص کی بیوی کا ماہانہ خرچہ 10 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ فیملی عدالت کی جج اقصیٰ ضمیر نے ریحانہ کوثر کی درخواست پر فیصلہ سنایا، خاتون ریحانہ کوثر نے سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے خرچے کا دعوی دائر کیا جس میں کہا گیا کہ شوہرسے پسند کی شادی کی ماہانہ دس ہزار روپے خرچے کی حامی بھری، شوہر شہبازشریف اب میرا ماہانہ دس ہزار روپے خرچہ ادا نہیں کررہا۔ عدالت سےا ستدعا ہے کہ شوہر شہباز شریف سے دس ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔