- الإعلانات -

کراچی، شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابی

کراچی: شر پسندوں کے خلاف جاری  آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ لیاری کا روپوش گینگسٹر پشاور سے دھر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی لیاری گینگ وار کے اہم کارندے  کی پشاور بھانہ ماڑی میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ راشد چیچی نے پشاور میں نادرا سے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق کی اور پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کروا رکھی تھی ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق راشد بلوچ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

راشد بلوچ عرف چیچی کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے خطرناک کارندوں میں ہوتا ہے۔

ملزم پشاور میں روپوش رہ کرملک سے فرارکا منصوبہ بنارہا تھا۔

پولیس اورآئی بی کی کارروائی نے راشد چیچی کا ارادہ ناکام بنادیا۔

راشد چیچی کراچی میں رینجرز اور پولیس پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔وہ اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور جوئے کے اڈے چلانے میں بھی مطلوب تھا ۔ ان جرائم میں اس پر کراچی کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات قائم ہیں۔

راشد چیچی کو جلد کراچی پولیس کے حوالہ کردیا جائے گا۔