- الإعلانات -

پرویز مشرف کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف بڑھ گئی

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی کمر اور پاؤں میں تکلیف مزید بڑھ گئی، ڈاکٹر امتیاز ہاشم کی جانب سے طبی معائنے کے بعد مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کا گیارہ فروری کو پی این ایس شفاء میں چیک اپ ہوا تھا، ان کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف تھی، ہفتے کے روز سابق صدر ایک تقریب میں بھی شریک ہوئے تھے، جہاں سیڑھیاں چڑھنے کے باعث کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نے پرویز مشرف کو چہل قدمی سے بھی روک دیا ہے۔