- الإعلانات -

حیدرآباد،بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا

درآباد: حیدرآباد میں بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹنڈو جام میں گزشتہ شب ماں کی دوسری شادی کرنے پر بیٹے اور ماں میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ 43 سالہ مقتولہ نصیباں کو 3گولیاں لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔مقتولہ نے ایک ماہ پہلے قادر بخش سے دوسری شادی کی تھی اور بیٹا شادی پر ناخوش تھا اور اکثر تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی۔ پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے