- الإعلانات -

ڈی جی خان میں حساس اداروں کی کامیاب کارروائی ،کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ اور مطلوب ترین دہشت گرد آصف چھوٹو گرفتار

ڈی جی خان: کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نےڈی جی خان میں مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے ایک عرصہ سے مطلوب ،ملک میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل و غارت کے ماسٹر مائنڈ ، اورکالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ’’آصف چھوٹو ‘‘ کو گرفتار کر لیاہے ۔
یاد رہے کہ آصف چھوٹو کالعدم دہشت گرد تنظیم ’’لشکر جھنگوی ‘‘کا سربراہ ہے اور ملک میں دہشت گردی کے ہر بڑے  سانحے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ مظفر گڑھ کے علاقے  دائرہ دین پناہ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد ’’ آصف چھوٹو‘‘ کی گرفتاری کے حوالے سے اس سے قبل بھی متعدد بار خبریں آتی رہیں ہیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں ۔آصف چھوٹو  ملک میں ہونے والے خود کش حملوں ،ٹارگٹ  کلنگ  ،اغوا برائے تاوان ،بھتہ خوری ،ڈکیتی اور دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں حساس اداروں کو مطلوب تھا ۔