- الإعلانات -

وزیر اعلی کے پی کے کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑ لی گئی

لاہور:  ایکسائز احکام نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑ لی۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں پرویز خٹک کا بیٹا بھی موجود تھا۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی پرویز خٹک کی ملکیت ہے تاہم اس نے مزید بتایا کہ کے پی کے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو پرویز خٹک کا ڈرائیور جعلی نمبر پلیٹ لگا کر چلا رہا تھا جبکہ گاڑی کا کسٹم میں ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔