- الإعلانات -

مظفرآبادمیڈیکل کالج کیلئے2بسوں اور10کروڑروپے دینے کااعلان”نوازشریف”

مظفرآباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی صحت پروگرام ہمارے منشورکاحصہ ہے۔ صحت پروگرام کوپورےآزادکشمیرمیں پھیلائیں گے۔

مظفرآباد میں قومی صحت پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں قومی صحت پروگرام کےاجراءپرخوشی ہے۔قومی صحت پروگرام ہمارےمنشورکاحصہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دس سال سےعلیل لوگ اپناعلاج نہیں کراپاتے۔ اسپتالوں میں کروڑوں کی بات کی جاتی ہے۔ اس صورتحال میں مفت علاج کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے اعلان کیا کہ جن کےپاس رقم نہیں،حکومت ان کاعلاج کرائےگی۔ تین لاکھ روپے سےاوپرکےاخراجات پربیت المال رقم فراہم کریگا۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ نون لیگ اورپیپلزپارٹی یہاں پرایک ہی صف میں کھڑےہیں۔ قومی صحت  پروگرام پرسیاست نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف نے مظفرآبادمیڈیکل کالج کیلئے2بسوں اور10کروڑروپے دینے کااعلان بھی کیا۔