- الإعلانات -

سمجھوتاایکسپریس،لاہور ریلوےاسٹیشن سے بھارت کےلئے روانہ

لاہور: سمجھوتاایکسپریس ایک ہفتے کے تعطل کے بعدلاہور ریلوےاسٹیشن سے بھارت کےلئے روانہ ہو گئی،ٹرین کی روانگی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سڑک اور ٹرین کا رابطہ مکمل بحال ہو گیا۔سمجھوتاایکسپریس آج صبح اپنے معمول کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے لاہورریلوےاسٹیشن سے واہگہ کےلئے روانہ ہوئی تو پاکستان میں رُکے ہوئے بھارتی مسافروں کی جان میں جان آئی۔واہگہ ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی امیگریشن اور جانچ پڑتال کے بعد یہ ٹرین بھارت کیلئے روانہ ہو جائے گی،سمجھوتا ایکسپریس اور دوستی بس سروس بھارتی صوبےہریانہ میں ہنگاموں کےباعث بھارت کی درخواست پرمعطل کی گئی تھی۔سمجھوتاایکسپریس ہفتے میں2بارپیراور جمعرات کو بھارت کیلئےروانہ ہوتی ہے،ہنگاموں کےباعث گزشتہ پیرکو ٹرین بھارت نہیں جا سکی تھی