- الإعلانات -

ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو پر فرد جرم عائدکردی گئی

کراچی: نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کےٹو پر فرد جرم عائدکردی گئی۔

ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔  عبید کے ٹو کیخلاف دھماکاخیزموادرکھنےکا الزام تھا۔

ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا تو عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ عبید کے ٹو کو رینجرز نے گیارہ مارچ 2015 کو نائن زیرو پر چھاپے کےدوران گرفتار کیا تھا۔ گلبرگ پولیس نے عبید کےٹو کی نشاندہی پراسکول سے دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا تھا۔