- الإعلانات -

جڑواں شہروں میں آج جامعات اور نجی تعلیمی ادارے بند

اسلاآباد: جڑواں شہروں میں آج جامعات اور نجی تعلیمی ادارے  بند ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

صدر آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ راولپںڈی بورڈ کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں میٹرک کا آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ  پرچہ اب چارمارچ کوہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، کامسیٹس، قائداعظم یونیورسٹی ، نسٹ اور فاؤنڈیشن یونیورسٹیاں بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی میں آج ہونے والے پرچےاب پانچ مارچ کوہوں گے۔

تعلیمی اداروں کو بندرکھنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔