- الإعلانات -

وہاڑی،مسافر بس اورآئل ٹینکر میں تصادم،7 افراد جاں بحق 27 زخمی

وہاڑی: ٹبہ سلطان پور میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔
وہاڑی روڈ پر ٹبہ سلطان پور کے قریب مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوگیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورزخمیوں کو وہاڑی ، میلسی اور ملتان کے اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پنجاب میں مسافر بسوں اور ایندھن پہنچانے والی گاڑیوں کے درمیان تصادم میں اب تک 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔