- الإعلانات -

سندھ محکمہ تعلیم، 13 ہزارغیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ

کراچی: سندھ میں محکمہ تعلیم نے13 ہزارغیرقانونی بھرتیوں کےمعاملے پر نیب نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی۔

عدالت میں نیب نے بتایا کہ ای ڈی اوممتازعلی نے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرمظہرالحق کےایماپر13 ہزارغیرقانونی بھرتیاں کی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ای ڈی اوممتازعلی بھی براہ راست بھرتیوں میں ملوث ہیں۔ نیب نے عدالت کو درخواست کی کہ ملزم ممتازعلی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد فراہم کیےجائیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔