- الإعلانات -

ممتاز قادری کو پھانسی کے بعد ان سے متعلق حیران کن انکشاف

اسلام آباد: گستاخی رسول پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کو پھانسی کے بعد ان سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے ۔معروف مقامیاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ممتاز قادری کی پیدائش سے پہلے ان کے والد کو بشارت ہوئی تھی ۔اخبار نے ممتاز قادری کے حوالے سے لکھا ان کے گھر میں عبادت کیلئے ایک جگہ مختص ہے ۔ممتاز کی پیدائش سے پہلے نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد ان کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا۔ان کے بقول نماز کے بعد دیکھا تو ایک صاحب نماز ادا کر رہے تھے ۔جاتے ہوئے کہنے لگے اس گھر کے جنوبی کونے میں ایک نیک بیٹا پیدا ہوگا جو اسلام کیلئے عزت پائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے دو برس بعد ممتاز قادری کی ولادت ہوئی یہ بات بھول گئی لیکن پھر سلمان تاثیر کے قتل کے بعد وہی مناظر یاد آگئے