- الإعلانات -

پاک – بنگلہ دیش کرکٹ میچ، 50 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے پرانا انارکلی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ کرکٹ میچ پر لگائی گئی شرط میں اپنی مہینے کی تنخواہ ہارنے پر ایک 50 سالہ شخص نے خودکشی کرلی.

پنجاب کے محکمہ آبپاشی میں بحیثیت نائب قاصد کام کرنے والے محمد شفیق کی لاش چرچ روڈ پر واقع دفتر میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی.

شفیق کے بھائی رمضان نے  بتایا کہ اس کے بھائی نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ پر شرط لگائی اور پاکستان کی شکست کے نتیجے میں اپنی تنخواہ کے 30 ہزار ہار گیا.

رمضان نے بتایا، ‘میرے بھائی نے میچ پر رقم ہارنے کے بعد خودکشی کرلی’.

محکمہ آبپاشی کے افسران نے عمارت کی دوسری منزل پر پنکھے سے لٹکتی شفیق کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا.

تفتیشی افسر اے ایس آئی منظور کے مطابق شفیق کچھ عرصے سے کرکٹ میچوں پر سٹہ کھیلنے میں ملوث تھا.

ان کا کہنا تھا کہ شفیق نے ایشیا کپ کے میچ پر سٹہ لگایا اور رقم ہارنے کے بعد خودکشی کرلی