- الإعلانات -

اسلام آبادمیٹروکی ایک بس ایک ارب کی پڑرہی ہے”خورشیدشاہ”

لاہور:اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے کہاہےکہ ملک میں کبھی کنٹینرکی سیاست ہوتی ہےتوکبھی پی آئی اےکی۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست روز تبدیل ہورہی ہے۔نیب کی پنجاب میں کارروائی پرحکومت پریشان ہے۔خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ نیب سندھ میں آئی توکہاگیااسےکام کرنےدو۔نیب پنجاب آئی تو(ن)لیگ کےرہنماچیخ پڑے۔چیخ پکارسےلگتاہےاندربہت کچھ ہے۔

انھوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ روک لی گئی۔خورشیدشاہ نے انکشاف کیا کہ اسلام آبادمیٹروکی ایک بس ایک ارب کی پڑرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کےمعاملےپرپارلیمنٹ میں چیخ چیخ کرتھک گئے ہیں۔حکومت سےکئی بارکہاکہ ایل این جی کےبارےمیں بتائیں۔