- الإعلانات -

9تا 14مارچ ملک بھر میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہو رہا ہے

لاہور: ترجمان پراو نشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیاسلسلہ9مارچ تا14مارچ شروع ہو رہا ہے۔یہ بارشیںشدت اور گرج چمک سے برسیں گی۔اس سلسلے میں احتیاطی تدا بیر اختیار کرتے ہوئے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاﺅ کی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔