- الإعلانات -

تھر، 3 ماہ میں 200 بچے جاں بحق

تھرپارکر: تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہروز ایک نومولود بچہ غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث انتقال کرگیا۔تھر کے صحرا میں غذا کی کمی کا بحران سنگین ہوچکا ہے ،گزشتہ روزبھی سول اسپتال مٹھی میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے لیکن اب تک غذا کی کمی کے بحران پر قابو نہیں پایا گیا۔