- الإعلانات -

پرویز مشرف کا نام ECLسے نکالنے کے لیے جلدسماعت کی درخواست منظور

کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے جلدسماعت کی درخواست منظور کرلی گئی سپریم کورٹ 15مارچ کوسماعت کرےگی ۔بیرسٹرفروغ نسیم کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیاکہ طبی وجوہات کی بنا پر نام پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے، درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لگایا گیا ۔سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سپریم کورٹ کا بنچ نمبر 1درخواست کی سماعت 15مارچ کو کرےگا ۔