- الإعلانات -

پرویز مشر ف کے خلا ف فیصلہ خوش آئند،اپو زیشن رہنماؤ ں کی گرفتاریاں وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی انتقا می سو چ کا نتیجہ تھیں:سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعا ت سندھ سعید غنی نےکہاہےکہ اپو زیشن جماعتو ں  کےرہنما ؤ ں کی گرفتاریاں وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کی انتقا می سو چ کا نتیجہ تھیں،ہمیں یقین تھاکہ یہ سب مقد ما ت اُسی سو چ کانتیجہ اورجھوٹےثا بت ہونگے،ما ضی کی طر ح اِس با ر بھی پیپلز پارٹی سر خرو ہو گی،فر یا ل تا لپو ر کی ضما نت پر رہا ئی ہما ری بےگناہی کا واضح ثبو ت ہے، ہمیں عدا لتو ں سے انصاف کی تو قع ہے۔

سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے سعید غنی نےکہا کہ پر ویز مشر ف کے خلا ف آرٹیکل 6کے تحت فیصلے کو خو ش آئند سمجھتے ہیں اور یہ ایک فو جی ڈکٹیٹر کے خلا ف مثا ل قا ئم ہو ئی ہے اور یہ سبق بھی ملا ہے کہ آئندہ کوئی آمر آئین کو نہ تو ڑ سکے لیکن ہم چا ہتے ہیں کہ پر ویز مشر ف کے خلا ف شہید بےنظیربھٹو ،اکبربگٹی کےقتل کےمقدمات میں بھی انصا ف ہو ناچاہئے۔اُنہو ں نےکہاکہ ما ضی میں آمرآئین کورو ندتےرہےاورعوام کےحقوق کوغصب کرتے رہے ہیں جبکہ سیا ست اورسیاستدان کوبدنا م کرتےرہے،ما ضی میں ہر ادا ر ہ اپنے اختیا را ت سے تجا وز کر تا رہا ہے،جنرل(ر) پرویز مشر ف کے خلا ف یہ فیصلہ آئین کے خلاف کئے جا نے والے ہر اقدا م کو رَد کر تااور آئین کی پا سداری کی ضما نت دیتا ہے۔اُنہو ں نےکہاکہ ہر ادا ر ہ اپنے اختیا را ت سے تجا وز نہ کر ے اور آئین کے اندر رہتے ہو ئے کا م کیا جا ئے تو ملک تر قی کر سکتا ہے،اس سلسلے میں ہم سب کو کا م کر نا چا ہئے۔

ایک سوا ل کے جوا ب میں اُنہو ں نے کہاکہ جنر ل پر ویز مشر ف کے خلا ف عدلیہ نےاپنے آئینی حدود کے مطا بق فیصلہ دیا ہے ،ایک اور سوال کے جواب پر انہو ں نے کہا کہ آر می چیف کی مدت میں تو سیع کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کی رو ز اول سے نیت خرا ب رہی ہے اور حکومت جا ن بو جھ کر اس کو ایشو بنا رہی ہے،وزیر اعظم اور صدر کے بیا نا ت میں تضا د اس با ت کی وا ضح دلیل ہے ،19اگست اور 12ستمبر کو سمری پر دستخط سے متعلق صدر مملکت کے بیا نا ت حکومت کی گھبرا ہٹ کو ظا ہر کر تے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ حکومت اس مسلئے پر پہلے دن سے ہی سپریم کو ر ٹ کے سامنے غلط بیا نی کر تی رہی ہے اور حکومتی وزرا  کی بیا ن بازی اور نا لا ئقی کی وجہ سے پا ک فو ج کا مقدس ادار ہ متنا زع بنتا رہا،حکومت کی ذمہ دا ر ی ہے کہ وہ اس حوالےسےاتفا ق را ئے پیدا کر ے۔سعید غنی نے کہا کہ زر دا ر ی صا حب کی بیما ر ی کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا،در ست رپو ر ٹ انکے ڈاکٹر ہی بتا سکیں گے، وہ جلد مکمل صحتیا ب ہو کر اپنی سیا سی سر گر میوں کا آغا ز کر یں گے۔