- الإعلانات -

پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ ،سابق فوجیوں کی تنظیم ’ایکس سروس مین‘بھی میدان میں آگئی

سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین نے پرویز مشرف کی سزا سے متعلق فیصلے پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے بیان کی تائید کردی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ایکس سروس مین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویٹرنز کسی بھی کامیاب قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ،ویٹرنز کو عزت دی جانی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویٹرنز کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ،مسلح افواج کے بیانیے میں ویٹرنز کی بھر پور ترجمانی کی گئی ۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں خصوصی عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو دی جانے والی سزا پر غم و غصے کا اظہار کیاگیا۔