- الإعلانات -

لاہورہائیکورٹ ،حمزہ شہباز کی ضمانتوں کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانتوں کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااور سماعت13 جنوری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، وکیل حمزہ شہباز نے کہاکہ حمزہ شہبازکو ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ پر مکمل اعتماد ہے، جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ حمزہ شہبازنے اس بنچ پر اعتراض کیا تھا ،کیا آپ نے اس بنچ کے بارے میں حمزہ شہبازشریف سے ہدایات لیں؟۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہاکہ جی!حمزہ شہباز سے ہدایات کے بعد ہی مکمل اعتماد کی بات کررہے ہیں ،ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت13جنوری تک ملتوی کردی۔